سعودی ولی عہد محمد بن نائف برطرف ،  محمد بن سلمان ولی عہد مقرر

سعودی ولی عہد محمد بن نائف برطرف ، محمد بن سلمان ولی عہد مقرر

saudi arabia

ریاض ( اے آ ئی اے )  فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کو برطرف کر کے اپنے بیٹے کو ولی عہد مقرر کر دیا ہے ۔ موصولہ اطلاعات  کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے شہزادہ محمد بن نایف کو ولی عہد کے منصب سے ہٹا کر ان کی جگہ اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کو ولی عہد مقرر کیا ہے۔ شہزادہ سلمان کے پاس نئی ذمہ داری کے ساتھ وزیر دفاع کو عہدہ بھی برقرار رہے گا۔ نیز وہ نائب وزیر اعظم بھی ہوں گے۔ سعودی عرب کی جانشینی کمیٹی کے 34 میں سے 31 ارکان نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ولی عہد مقرر کرنے کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔ ولی عہد مقرر کیے جانے کے بعد محمد بن سلمان سعودی عرب میں اور زیادہ طاقتور شخصیت بن گئے ہیں

About author