سعودی پولیس نے غیرقانونی طریقے سے مملکت آنے والے 17 غیر ملکی افراد کو گرفتار کرلیا
— January 17, 2022
ریاض ( اے آئی اے ) سعودی پولیس نے غیرقانونی طریقے سے مملکت آنے والے 17 غیر ملکی افراد کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق سعودی پولیس نے غیرقانونی طریقے سے سرحد عبور کرکے مملکت آنے والے مزید 17 غیر ملکی افراد کو گرفتار کر لیا ہے سعودی پولیس کے ترجمان کے مطابق حراست میں لئے گئے تارکین وطن کا تعلق یمن ، صومالیا اور ایتھوپیا سے ہے جبکہ دراندازوں کو نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنے کے الزام میں ایک سعودی شہری کو بھی گرفتار کیا ہے تمام ملزمان کو متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی کے بعد انہیں مملکت سے بے دخل کردیا جائے گا جبکہ سہولت کار کو 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے سعودی قوانین کے تحت جو غیرقانونی تارکین وطن کو منتقل کرنے کیلئے گاڑی استعمال کی گئی ہو اس گاڑی کو بھی بحق سرکارضبط کرلیا جاتا ہے