سمندر کا پانی  آلودہ ہو نے سے مچھلی ، کیکڑا اور جھینگے ناپید ہوگئے

سمندر کا پانی آلودہ ہو نے سے مچھلی ، کیکڑا اور جھینگے ناپید ہوگئے

کراچی ( اے آئی اے ) سمندر کا پانی آلودہ ہو نے سے مچھلی ، کیکڑا اور جھینگے ناپید ہوگئے تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑ ی بندر گاہ کراچی کا پانی شدید آلودہ ہو کر دن بدن اپنا رنگ تبدیل کر رہا ہے موصولہ اطلاعات کے مطابق سمندری پانی آلودہ ہو جانے سے 10 ناٹیکل میل کے اندر سمندر میں مچھلی نہیں ہے مچھلی ، کیکڑا اور جھینگوں کی کئی اقسام ناپید ہوچکی ہیں یا پھر نقل مکانی کرگئی ہیں مینگروز کے جنگلات کو شدید نقصان کے ساتھ سمندر میں 10 ناٹیکل میل کے اندر مچھلی ناپید ہونے کے سبب ماہی گیری سے وابستہ لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا شدید خدشہ پیدا ہوگیا ہے کراچی کی ساحل پٹی پر گندگی اور ماحولیاتی آلودگی پر ملکی اور غیرملکی این جی اوز نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آلودگی کے سبب کیماڑی تا منوڑہ سمندر کا پانی سیاہ رنگ میں تبدیل ہوتا جارہا ہے

About author