سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی کی 578 عمارتیں انتہائی خطرناک قرار دے دیں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی کی 578 عمارتیں انتہائی خطرناک قرار دے دیں


کراچی ( اے آئی اے ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی کی 578 عمارتیں انتہائی خطرناک قرار دے دیں ہیں تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 578بلڈنگنز کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے لسٹ کمشنر کراچی کوبھجوادی ہے کراچی کےمختلف علاقوں میں خطر ناک بلڈنگ کے حوالے سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کو لسٹ فراہم کر دی گئی جسکے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید روڈ پی ای سی ایچ ایس میں 23بلڈنگ ڈسٹرکٹ سینٹرل لیاقت آباد گلبرک عزیزاباد ناظم آباد نارتھ کراچی میں6ڈسٹرکٹ کورنگی ضیاکالونی، ناصر جمپ ،لانڈھی میں 14ڈسٹرکٹ کیماڑی گلشن سکندرآباد ،سلطان آباد، بلدیہ میں23 ڈسٹرکٹ ملیر میں 4 بلڈنگ جبکہ سب سے زیادہ ڈسٹرکٹ ساوتھ کے علاقہ کھارادار،میٹھادار،رامسوامی،اولڈسٹی ایریا اوربرنس روڈمیں 456 بلڈنگ جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 2 بلڈنگنز کوخطرناک انتہائی خطرناک قراردیا گیا ہے

About author