سندھ ریزرو پولیس کا ریپڈ رسپانس فورس میں انضمام
— February 16, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) سندھ ریزرو پولیس کا ریپڈ رسپانس فورس میں انضمام تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس سندھ کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں ایس آر پی کے آئندہ کے انتظامی اور مالیاتی امور سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ ریزرو پولیس کے ریپڈ ر سپانس فورس میں انضمام کے بعد ایس آر پی کی تربیت، آرمز اینڈ ایمیونیشنز،آلات سازو سامان ، وہیکلز، فائنانس ، بلذنگز اور لاجسٹک سپورٹ جیسے اقدامات پر غور کیا گیا ہے اس موقع پر آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور سندھ کابینہ نے انضمام کی منظوری دیدی ہے ، باقاعدہ نوٹیفیکیشن کے اجراء کا انتظار ہے ، دستیاب وسائل کو سارٹ آؤٹ کرکے درکار وسائل ترتیب دیئے جائیں، درکار وسائل پر تیار کردہ سفارشات فوری ارسال کی جائیں،اے آئی جی لاجسٹک کو ایس آر پی کے ہر شعبہ سے متعلق سفارشات ترتیب دینے کے احکامات بھی جاری کردئیے گئے ہیں ، اس موقع پر آئی جی سندھ نے افسران کو واٹرکینن،بائیکس، وہیکلز و دیگر آلات وغیرہ کی فراہمی کو ممکن بنانے کے بھی احکامات دیئے ، آرآرایف میں میرٹ پر ریکروٹمنٹ کے آغاز کے لیئے اشتہار دیا جائے ، انضمام سے متعلق جملہ امور کو حتمی بنانے کے لئے قائم کمیٹی ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے