سندھ میں صنعتوں اور تمام سی این جی اسٹیشنز کیلئے گیس لوڈ شیڈنگ کا اعلان
— January 19, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) سندھ میں صنعتوں ان کے پاور جنریشن یونٹس اور تمام سی این جی اسٹیشنز کے لیے 48گھنٹے کی گیس لوڈ شیڈنگ کا اعلان کیا گیا ہے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) ترجمان کے مطابق سندھ میں تمام صنعتیں بشمول انکے پاور جنریشن یونٹس اور تمام سی این جی اسٹیشنز کو 20 جنوری کی صبح 8بجے سے 48گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی معطل رہے گی ۔ہفتہ 20جنوری کی صبح بند ہونے والے اسٹیشنز پیر 22جنوری کی صبح 8بجے کھولے جائیں گے۔بندش کی وجہ ایس ایس جی سی کے سسٹم میں گیس کی سپلائی کی کمی ہے۔