سندھ نرسنگ کونسل اور سندھ ہیلتھ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا قیام ضروری ہے ، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو

سندھ نرسنگ کونسل اور سندھ ہیلتھ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا قیام ضروری ہے ، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو

کراچی ( اے آئی اے ) وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ سندھ نرسنگ کونسل اور سندھ ہیلتھ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا قیام ضروری ہے تفصیلات کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے صوبے میں صحت کی خدمات اور تحقیق کو مضبوط کرنے کے لیے سندھ نرسنگ کونسل اور سندھ ہیلتھ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے. وزیر صحت نے ان خیالات کا اظہار جے ایس ایم یو کے چھٹے سینٹ اجلاس کے دوران کیا ڈاکٹر پیچوہو نے کہا کہ ہمیں سندھ ہیلتھ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کو ترجیح دینی چاہیے، جو میڈیسن اور صحت سے متعلق علوم پر توجہ مرکوز کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس انسٹیٹیوٹ کے محققین کراچی کے کےاسپتالوں سے مواد جمع کریں گے ،تاکہ ایسے تحقیقی مطالعے کیے جا سکیں جو پالیسی بنانے کے لیے معلومات فراہم کریں۔ انہوں نے ایک انسٹی ٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز قائم کرنے کے ارادے کا بھی اعلان کیا۔جے ایس ایم یو کے وائس چانسلر، پروفیسر امجد سراج میمن نے ان کے خیالات کی تائید کی اور اعلان کیا کہ یونیورسٹی میں ایک فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز قائم کی جائے گی اور اس کے انتظامات کے لیے ایک ڈین مقرر کیا جائے گا۔

About author