سندھ کی عوام کو نئے سال پر ہیلتھ انشورنس کا تحفہ دیں گے ، ڈاکٹر سعد خالد نیاز

سندھ کی عوام کو نئے سال پر ہیلتھ انشورنس کا تحفہ دیں گے ، ڈاکٹر سعد خالد نیاز


کراچی ( اے آئی اے ) نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا ہے کہ سندھ کی 50 فیصد آبادی کیلئے صحت انشورنس متعارف کرائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا نگراں وزیر صحت سندھ نے کہا ہے کہ سندھ کی 50 فیصد آبادی کے لئے پہلی بار صحت انشورنس متعارف کرانے کا ارادہ ہے جس پرکام تکمیل کے مراحل میں ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صحت کے خیراتی اداروں کو 89 ارب سالانہ گرانٹ دیتی ہے تاہم اب اس کے طریقہ کار میں تبدیلی کرکے اس کی نصف رقم صحت انشورنش کے ادارے کو دی جائے گی جس کے دفاتر ان اسپتالوں میں قائم کیے جائیں گے جہاں سے مریضوں کے علاج کی صورت میں رقم اسپتالوں کو منتقل کی جائے گی جس سے شفافیت بھی برقرار رہے گی۔ انشورنس سے ایک خاندان کو سالانہ 4 سے 10لاکھ روپے تک کی صحت کی سہولتیں مختلف اسپتالوں سے مفت حاصل ہو سکیں گی

About author