سندھ ہیلتھ کمیشن کے تحت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آن لائن تربیتی نشست

سندھ ہیلتھ کمیشن کے تحت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آن لائن تربیتی نشست

کراچی ( اے آئی اے ) سندھ ہیلتھ کمیشن کے تحت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آن لائن تربیتی نشست کا اہتمام تفصیلات کے مطابق سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ڈائریکٹوریٹ آف کلینیکل گورننس اینڈ ٹریننگ نے میڈیکل مائیکرو بائیولوجی اینڈ انفیکشنز ڈیزیز سوسائٹی آف پاکستان ( ایم ایم آئی ڈی ایس پی )کے تعاون سے کورونا سے نمٹنے کیلئے آن لائن تربیتی نشست کا اہتمام کیا اور تربیتی پروگرام میں 250 سے زائد ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف ، سینئر ٹیکنیشنز کی شرکت ماہرین نے کورونا سے بچاؤ ، احتیاط، حفاظتی طبی سامان کے استعمال ودیگر امورکی تربیت دی گئی تربیتی پروگرام میں فاطمیہ اسپتال ، دارالصحت اسپتال ، پٹیل اسپتال ، ایم ایچ ای ایف ، این آئی بی ڈی اور خیر النسا اسپتال کے 250 سے زائد ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور سینئر ٹیکنیشنز نے شرکت کی ۔ ماہرین نے مختلف امور، کورونا سے بچاؤ ، احتیاط ، حفاظتی طبی سامان کے استعمال ،ہاتھوں کی صفائی، کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال ،سیمپل حاصل کرنے کے طریقے اورطبی فضلے کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے تربیت دی ڈائریکٹوریٹ آف کلینیکل اینڈ ٹریننگ کو کراچی کے ضلع شرقی کے طبی عملے کی تربیت کیلئے سندھ حکومت نے عالمی ادارہ برائے صحت کی طرف ماسٹر ٹرینر نامزد کیا ہے

About author