سول اسپتال کراچی کی او پی ڈییز بند ہونے سے غریب مریض شدید پریشانی میں مبتلا

سول اسپتال کراچی کی او پی ڈییز بند ہونے سے غریب مریض شدید پریشانی میں مبتلا

کراچی ( اے آئی اے ) سول اسپتال کراچی کی او پی ڈییز بند کر دی گئیں تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کراچی کی او پی ڈییز بند ہونے سے غریب مریض شدید پریشانی میں مبتلا ہیں سول اسپتال کراچی کے ایم ایس ڈاکٹر نور محمد سومرو نے سول اسپتال کے آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹس ( او پی ڈیز ) بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس میں آئی او پی ڈی ، ای این ٹی ، سرجیکل، آرتھو پیڈک ، اسکن اور ڈینٹل اوپی ڈی کی بند ش شامل ہے ، سول اسپتال کراچی میں یومیہ ہزاروں افراد علاج کیلئے آتے ہیں جہاں علاج سے قبل آنیوالے تمام مریضوں کو کورونا کی ویکسین لگائی جارہی ہے ، اسپتال آنیوالے مریضوں کے مطابق تمام اسپتالوں میں کورونا ویکسین صبح سے لیکر شام گئے تک لگائی جارہی ہے لیکن سول اسپتال میں ویکسین سینٹر کی ٹائمنگ دن 2 بجے تھی اور اس پر بھی یہ سینٹر ایک بجے تک بند کردیا جاتا ہے ، اب او پی ڈیز کو بند کرنے کے فیصلے سے ہزاروں افراد ویکسین لگوانے سے بھی محروم رہیں گے شہر کے سیاسی ، سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا میں بجائے آسانی کے سول اسپتال انتظامیہ نے غریب مریضوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے

About author