سید آفتاب حسین گیلانی ڈویژنل ھیڈ – سی آر بی ڈی بینک آف آزاد جموں کشمیر تعینات
— December 21, 2021
اسلام آباد ( اے آئی اے ) سید آفتاب حسین گیلانی ڈویژنل ھیڈ – سی آر بی ڈی بینک آف آزاد جموں کشمیر تعینات تفصیلات کے مطابق بینک آف آزاد جموں کشمیر کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ سید آفتاب حسین گیلانی کو بینک آف آزاد جموں کشمیر کا ڈویژنل ھیڈ کمرشل اینڈ ریئل بینکنگ ڈویژن ( سی آر بی ڈی ) تعینات کردیا گیا ہے آزاد کشمیر کی سماجی اور کاروباری شخصیات نے وزیر خزانہ و چیئرمین بینک آف آزاد جموں کشمیر عبدلماجد خان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے معروف تجربہ کار بینکر اور ایک اچھے منتظم سید آفتاب حسین گیلانی کو اس عہدے پر فائز کرنا ایک اچھا اقدام ہے آفتاب حسین گیلانی کی تعیناتی سے بینک آف آزاد جموں کشمیر کی کارکردگی میں اصافہ ہوگا سید آفتاب حسین گیلانی آس سے قبل حبیب بینک میں بھی اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور بینکاری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں