سی ایس ایس کارنر کیلئے رجسٹریشن شروع
— May 17, 2021
کراچی ( اے آئی اے ) سی ایس ایس کارنر کیلئے رجسٹریشن شروع تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت فریئر ہال اور عائشہ منزل کیمپس میں قائم سی ایس ایس کارنر2022 کے پہلے بیچ کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق سی ایس ایس کورس میں پہلے شریک طالب علموں کو اس کورس کے لئے دوبارہ رجسٹریشن کرانی ہوگی ، رجسٹریشن فارم آن لائن ڈاؤن لوڈ کرکے انہیں csscornerpakistan@gmail.com پر ای میل کرنے کے علاوہ ذاتی طور پر فریئر ہال یا عائشہ منزل کیمپس میں بھی جمع کرایا جا سکتا ہے ، سی ایس ایس کورس کے دوران ماہر اور تجربہ کار موجودہ و سابق سرکاری افسران طلبا کو رہنمائی فراہم کرتے ہیں یہ چار ماہ طویل کورس ہے جس کے لئے کوئی فیس نہیں لی جاتی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی شرکا کو ان کی ذاتی قابلیت کی بنیاد پر پروگرام میں شرکت کا موقع بھی فراہم کیا جارہا ہے