سی ڈی اے نے عیدالاضحی کے دوسرے روز صاف اسلام آباد کا مشن مکمل کرلیا
— June 18, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) سی ڈی اے نے عیدالاضحی کے دوسرے روز صاف اسلام آباد کا مشن مکمل کرلیا تفصیلات کے مطابق کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی صاف اسلام آباد کا مشن مکمل کرلیا۔ سی ڈی اے اعلامیے کے مطابق عید کے دوسرے روز 45 ہزار 688 آلائشیں تلف کی گئیں۔ سی ڈی اے اعلامیے کے مطابق عیدالاضحی کے دوسرے دن اسلام آباد میں 7 58 ٹن ویسٹ تلف کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق عیدالاضحی کے2 دنوں میں 1 لاکھ 44 ہزار 688 آلائشیں تلف کی گئیں۔