شاپر بیگ کے بعد پولی تھین بیگ پر بھی پابندی کا فیصلہ

شاپر بیگ کے بعد پولی تھین بیگ پر بھی پابندی کا فیصلہ


راولپنڈی ( اے آئی اے ) شاپر بیگ کے بعد پولی تھین بیگ پر بھی پابندی کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں شاپر بیگ کے بعد پولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قبل ازیں پنجاب حکومت نے 2002ء میں پاس کئے گئے قانون کے تحت کالے شاپر اور 15مائیکرون سے کم باریک شاپروں پر پابندی عائد کی تھی۔پھر پولی تھین بیگز ریگولیشن 2023 کے تحت پولی تھین بیگز کی تیاری، درآمد اور خریدو فروخت اور استعمال پر پابندی لگائی گئی۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی شہر کے نالے اور سیوریج سسٹم تجاوزات کے ساتھ ساتھ سلٹ، مٹی،گندگی اور شاپر بیگز اور خالی پلاسٹک کی بوتلوں سے بھرے پڑے ہیں جس کے نتیجہ میں مون سون کی بارشوں میں نالوں اورشہر کا سیوریج سسٹم چوک کرجاتا ہے

About author