شدید گرمی کی وجہ سے یونان میں تعلیمی ادارے اور سیاحتی مقامات بند
— June 14, 2024
گریس ( اے آئی اے ) شدید گرمی کی وجہ سے یونان میں تعلیمی ادارے اور سیاحتی مقامات بند تفصیلات بکے مطابق یونان شدید گرمی کی لہر سے گزر رہا ہے جس کے سبب اسکول سمیت سیاحتی مقامات کو بند کردیا گیا ہے۔یونان ان یورپی ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ یونان کو رواں موسم گرما کی پہلی ہیٹ ویو کا سامنا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔شدید گرمی کے پیش نظر حکومت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسکول اور تاریخی سیاحتی مقامات کو سیاحوں کیلئے بند کردیا ہے