شہباز شریف سمیت 1900 کارکنوں کیخلاف مقدمات درج
— July 27, 2019
لاہور ( اے آئی اے ) سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سمیت 1900 کارکنوں کے خلاف بغیر اجازت جلسہ کرنے پر پانچ الگ الگ مقدمات درج تفصیلات کے مطابق لاہور مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کی جانب سے بغیر اجازت جلسہ کرنے پر پانچ الگ الگ مقدمات درج کرلیئے گئے ہیں تھانہ سول لائنز اور قلعہ گجر سنگھ میں درج کیے گئے مقدمہ میں سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف , سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ سمیت دیگر اہم رہنما اور 1900 نامعلوم کارکن نامزد ہیں مقدمہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی , دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دس دفعات کے تحت درج کیا گیا دو مقدمات وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی اور فلیکسز لگانے پر درج کئے گئے یه مقدمات پولیس کی اپنی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں ایک مقدمہ سول لائنز جبکہ دوسرا قلعہ گجر سنگھ میں درج کیا گیا , مقدمہ میں فلیکسز لگانے والے متعدد افراد کو نامزد کیا گیا , پولیس کے مطابق مقدمات میں چار افراد گرفتار ہیں مقدمہ نمبر 606/19 اور 605/19 تھانہ سول لائنز , 761/19 , 782/19 , 783/19 قلعه گجر سنگھ میں درج کیا گیا ہے مقدمے میں مسلم لیگ (ن) لاہور کی تقریباً تمام قیادت کو نامزد کیا گیا ہے