شہباز شریف کی  برطانیہ کی نئی وزیراعظم تھریسا مے کو مبارکباد

شہباز شریف کی برطانیہ کی نئی وزیراعظم تھریسا مے کو مبارکباد

theresa May

لاہور (اے آ ئی اے ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے برطانیہ کی نئی وزیراعظم تھریسا مے کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف اور اپنی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت  دی ھے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے برطانیہ کی نئی وزیراعظم تھریسا مے سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنزرویٹو پارٹی کی لیڈر شپ کے لئے ان کا متفقہ انتخاب پارٹی کے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے، ہمیں یقین ہے کہ آپ کی لیڈر شپ اور وژن میں برطانیہ مزیدمستحکم ہوگا اور عالمی امور میں اپنا اہم کردار پہلے سے بہتر انداز سے جاری رکھے گا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے دسمبر 2015 کے دورہ برطانیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے دوران ہماری انتہائی خوشگوار ملاقات ہوئی جو بہت مفید اور سود مند رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام آپ کی پاکستان کیساتھ دیرینہ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، برطانیہ پاکستان کا انتہائی قریبی دوست اور بااعتماد پارٹنر ہے، دونوں ملکوں کے دوستانہ و تجارتی تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں، ہمارے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں اور دونوں ممالک کی جڑیں مشترکہ تاریخ سے جڑی ہوئی ہیں۔ وزیراعلی شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم، صحت سمیت مختلف شعبوں میں برطانیہ کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں اس تعاون میں مزید وسعت آئے گی

About author