صارفین کے ساتھ روابط رکھنے کیلئے پی ٹی سی ایل نے واٹس ایپ سروس کا آغاز کردیا

صارفین کے ساتھ روابط رکھنے کیلئے پی ٹی سی ایل نے واٹس ایپ سروس کا آغاز کردیا

کراچی ( اے آئی اے ) صارفین کے ساتھ روابط رکھنے کیلئے پی ٹی سی ایل نے واٹس ایپ سروس کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل نے صارفین کے ساتھ بہتر روابط رکھنے اور انہیں آسان اور دوستانہ مواصلاتی پلیٹ فارم فراہم کرنے کیلئے واٹس ایپ سروس کا باضابطہ آغاز کردیا ہے پی ٹی سی ایل واٹس ایپ استعما ل کرنے کیلئے صارفین پی ٹی سی ایل کا واٹس ایپ نمبر 03312181218 اپنے موبائل میں محفوظ کریں اور سروس کے حصول کیلئے اس نمبر پر میسج کریں پی ٹی سی ایل واٹس ایپ رابطے کا ایک تیز ترین ، آسان اور قابل بھروسہ ذریعہ ہے ، صارفین کو ان کے سوالات کے فوری جوابات فراہم کئے جائیں گے

About author