صدر عارف علوی چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
— March 17, 2020
بیجنگ ( اے آئی اے ) صدر عارف علوی چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چین کے دو روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدام اسد عمر اور سینئر عہدیداران سمیت ایک وفد صدر کے ہمراہ ہے چینی ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چینی ہم منصب اور دیگر چینی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اس دورے کے دوران متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے معاہدوں پر دستخط کئے جانے کی توقع ہے