صدر مملکت آصف زرداری سے ایف پی سی سی آئی وفد کی ملاقات

صدر مملکت آصف زرداری سے ایف پی سی سی آئی وفد کی ملاقات

اسلام آباد ( اے آئی اے ) صدر مملکت آصف زرداری سے ایف پی سی سی آئی وفد کی ملاقات تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ڈاکٹر گوہر اعجاز کی قیادت میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی ) کے وفد نے ملاقات کی ہے. ملاقات میں تاجروں اور علاقائی کاروباری تنظیموں کے عہدیدار بھی شریک تھے. ایف پی سی سی آئی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کیلئے سودمند حل تلاش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کیپسٹی چارجز کے مسئلے کا قابلِ عمل حل تیار کرنے کیلئے کاروباری برادری ایک کمیٹی تشکیل دے، کمیٹی شعبہ ِ توانائی کے مسائل کے حل کیلئے صدر مملکت کے دفتر کے ساتھ مل کر کام کرے، صدر مملکت کا دفتر کاروباری برادری کی کمیٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ حکومت، عوام، تاجر برادری ، پیداواری کمپنیوں سمیت سب کیلئے سودمند حل تلاش کیا جانا چاہئے، متفقہ حل تیار کیا جائے تاکہ کسی سٹیک ہولڈر کو نقصان نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کاروباری اداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہوں، ادراک ہے کہ مہنگے خام مال، توانائی اور ایندھن کی وجہ سے کاروباری شعبے کو مشکلات کا سامنا ہے۔

About author