صدر مملکت نے 127 پاکستانی , غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے 127 پاکستانی , غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری دیدی

اسلام آباد ( اے آئی اے ) صدر مملکت نے 127 پاکستانی , غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری دے دی ہے کیبنٹ ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے 127 پاکستانی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری دے دی ہے سول ایوارڈ دینے کے لئے تقریب 23 مارچ 2019ء کو یوم پاکستان کے موقع پر منعقد ہوگی پاکستان کیلئے خدمات پر 3 غیر ملکی شہریوں کو ہلال پاکستان سے نوازا جائے گا جن میں جاپانی شہری مسٹر سی شیرو ایتو , چین کے ژو شاہوشی , ترکی کے اسماعیل خرامانی شامل ہیں ہلال امتیاز کیلئے ظہیر ایوب بیگم غلام اصغر , پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات , وسیم اکرم , وقار یونس , پروفیسر ڈاکٹر رجب اکداغ , ڈاکٹر مائیکل جانسن اور پروفیسر عبدالباری خان شامل ہیں عوامی خدمات کے شعبہ میں شعیب سلطان خان کو نشان امتیاز سے نوازا جائے گا ستارہ پاکستان کیلئے آنسہ وجیہہ ہارس , محمد الیاس خان , لانگ یو ژیانگ , مس لین یی , ستارہ شجاعت کیلئے محمد ادریس شہید , شہید نوابزادہ میر سراج رئیسانی , اسد علی اور میراج احمد عمرانی شہید , ہلال قائداعظم کیلئے کانگ ژوآن یو , وانگ ژیاؤتاؤ اور ہوژیاؤلیان کا نام شامل ہے جبکه دیگر پاکستانی شخصیات میں بابرہ شریف , عطاء الله خان عیسیٰ خیلوی , سجاد علی , پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ وامق , منیر حسین مرحوم , یاسر شاہ , خواجہ مسعود اختر , پیر محمد دیوان , محمد شبیر جان , افتخار احمد ٹھاکر , ریما خان , ناصر ادیب , تاج بلوچ , محمد انعام بٹ , ثناء الله گھمن , اشرف علی مرحوم , امان الله خان , محمد یوسف گوندل , ڈاکٹر مظہر اقبال , ڈاکٹر شہزاد عالم , ڈاکٹر عظمیٰ سلیم , مہوش حیات اور عشرت فاطمہ شامل ہیں

About author