صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی بم دھماکے میں بال بال بچ گئے
— January 22, 2016
کوئٹہ ( اے آ ئی اے ) بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے قافلے کو جمعہ کو سڑک میں نصب ایک بم سے نشانہ بنایا گیا، تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے ۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اپنے گاﺅں ڈیر ہ بگٹی جار رہے تھے کہ راستے میں بیکر کے علاقے میں قافلے کو بارودی سرنگ کے ذریعے اڑانے کی کوش کی گئی، سرفراز بگٹی کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کے باعث صوبائی وزیر داخلہ اور اُن کے ہمراہ گاڑی میں سوار دیگر افراد محفوظ رہے تاہم دہشتگرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے اور صوبائی وزیر داخلہ حملے میں محفوظ رہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں سرفراز بگٹی اور ان کے محافظوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، دھماکے کی جگہ کوئٹہ سے ساڑھے چار سو کلومیٹر دور ہے