صوبہ سندھ میں این آئی سی وی ڈی کے دس اسپتال فعال ہیں ، پروفیسر طاہر صغیر
— April 30, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) صوبہ سندھ میں این آئی سی وی ڈی کے دس اسپتال فعال ہیں ان خیالات کا اظہار قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں منعقد میڈیا بریفنگ میں ادارے کے ایگزیکٹوِ ڈائریکٹر پروفیسر طاہر صغیر نے ادارے کی حالیہ پیش رفت، صوبہ سندھ میں اس کی توسیع بشمول سیٹ لائٹ سینٹرز اور چیسٹ پین یونٹس کے حوالے سے بتاتے ہوئے کیا ہے ۔ پروفیسر طاہر صغیر کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی کے دس اسپتال پورے صوبہ میں فعال ہیں، جوامراض قلب کے مریضوں کو جدید ترین خدمات بالکل مفت فراہم کر رہے ہیں