عازمین حج کی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد
— February 12, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) عازمین حج کی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد تفصیلات کے مطابق عازمین حج کی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد شروع ہوگیا ہے ترجمان مذہبی امور کے مطا بق وزیر مذہبی امور انیق احمد حیدرآباد میں پہلی حج تربیتی ورکشاپ سے افتتاحی خطاب کرینگے۔ تر جمان کے مطا بق ملک بھر میں دو مراحل میں حج کی تربیت فراہم کی جائیگی۔ عازمین حج کیلئے تربیتی ورکشاپس میں شرکت لازمی ہو گی۔ نئے تربیتی نصاب میں مناسک حج کے ساتھ انتظامی امور پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔