عدالتی فیصلے نے مخالفین کے الزامات کو غلط قرار دیا ، صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی
— March 28, 2017
ملتان ( اے آ ئی اے ) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے ان پر حج کرپشن کے الزامات کو سپریم کورٹ نے ابتدائی سماعت میں اور پھر ہائی کورٹ نے غلط قرار دیا اور مخالفین کو ڈرامے بازی اور پوائنٹ سکورنگ بند کرنے کا کہا۔ عدالت عالیہ کے حالیہ فیصلے نے تمام الزامات کو غلط قرار دیا۔ اللہ تعالیٰ نے آزمائش کی اس گھڑی میں مجھے ثابت قدم رکھا جبکہ جماعت اہل سنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا حامد سعید کاظمی کو ناجائز طور پرایک سازش کے تحت اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا اب وہ اتحاد اہل سنت کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ شاہی عید گاہ میں جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم کے 74ویں سہ روزہ سالانہ جلسہ کی آخری نشست میں خطاب کر رہے تھے۔