علامه اقبال اوپن یونیورسٹی کیلئے ایجوکیشن ٹی وی چینل کی منظوری
— April 15, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) علامه اقبال اوپن یونیورسٹی کے لیئے ایجوکیشن ٹی وی چینل کی منظوری تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا ) نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو ٹی وی چینل لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے علامه اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلباء و طالبات کو ملٹی میڈیا سپورٹ فراہم کرنے کے لئے ” ایجوکیشن ٹیلی ویژن چینل” قائم کرنے اور تعلیمی نشریات شروع کرنے کا کام تیز کردیا ہے علامه اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا ہے که ” ایجوکیشن ٹیلی ویژن چینل” مستحسن اقدام ہے اس سے شرح خواندگی میں اضافہ ہو گا