علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلے یکم فروری سے شروع ہونگے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلے یکم فروری سے شروع ہونگے

اسلام آباد ( اے آئی اے ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام مختلف پروگراموں میں داخلے یکم فروری 2019 ء سے شروع ہونگے تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار 2019 ء کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں , آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں یکم فروری 2019 ء سے ایک ساتھ شروع ہوجائیں گے ۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یکم فروری 2019 ء سے اسلام آباد میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس , پاکستان بھر میں موجود علامہ اقبال اوپن علاقائی کیمپسز اور رابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکیں گے

About author