عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک کی پابندی دوبارہ بحال کر دی گئی
— December 4, 2017
اسلام آباد ( اے آئی اے ) عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک کی پابندی دوبارہ بحال کر دی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سفارتخانے نے پاکستانی عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کی کارروائی ایک ماہ کیلئے معطل کردی تھی تاکہ متعلقہ کمپنی بائیو میٹرک کیلئے معتمرین کو ضروری سہولتیں فراہم کرسکے۔ سعودی سفارتخانے کاکہنا ہے کہ بائیو میٹرک نظام سے پاکستانی زائرین کو سہولت فراہم ہوگی تاکہ وہ جدہ میں شاہ عبدالعزیز انٹر نیشنل ائرپورٹ پر شناخت کیلئے طویل انتظار کئے بغیر بآسانی ائر پورٹ سے باہر جاسکیں، بائیو میٹرک نظام دنیا کے بیشتر ملکوں میں رائج ہے۔ عمرہ زائرین کیلئے فنگر پرنٹس اوربائیو میٹرک کی پابندی آج سے بحال ہوجائے گی،تاہم 45 سال سے زائد عمر کے افراد کو ایک معینہ مدت کیلئے بائیو میٹرک کارروائی سے مستثنیٰ کیا گیا ہے جبکہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی پہلے سے بائیو میٹرک سے استثنیٰ حاصل ہے