فلوریڈا میں طوفان کے خطرے کے پیش نظر ریاست میں ایمرجنسی نافذ

فلوریڈا میں طوفان کے خطرے کے پیش نظر ریاست میں ایمرجنسی نافذ

واشنگٹن ( اے آئی اے ) فلوریڈا میں طوفان کے خطرے کے پیش نظر ریاست میں ایمرجنسی نافذ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کو سمندری طوفان ملٹن کا خطرہ درپیش ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دو سو میل فی گھنٹہ کی ہواؤں کے ساتھ کیٹگری فائیو کے سمندری طوفان کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے، شدت بڑھنے پر تاریخی طوفان نئی کیٹگری سکس کی سطح پر جاسکتا ہے۔ طوفان کے خطرے کے پیش نظر ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے. حکام کی طرف سے فلوریڈا کے مغربی ساحلی علاقوں سے لاکھوں افراد کو انخلا کا حکم بھی جاری کردیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے ساحلی علاقوں سے انخلا کے حکم کے بعد فلوریڈا کی مرکزی شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ طوفان کے خدشے پر مارکیٹوں کے شیلف اشیائے خور و نوش سے خالی ہوگئے۔ طوفان فلوریڈا کے مغربی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا اور زیر اثر ساحلی علاقوں میں 12 فٹ اونچی لہریں اْٹھنے اور 15 انچ تک بارش ہونے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ 2ہفتے پہلے فلوریڈا اور جنوب مشرقی ریاستوں سے سمندری طوفان ہیلن ٹکرایا تھا، جس سے امریکا کی 6 ریاستوں میں 200سے زیادہ اموات ہوئی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ طوفان ملٹن سے بجلی کے طویل بریک ڈاؤن اور تباہ کن اثرات کا خطرہ ہے۔ صدر بائیڈن نے شہریوں کو ہدایت کردی کہ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، ساحلی علاقوں کے لوگ محفوظ م قامات پر چلے جائیں۔

About author