قومی انتخاب کے باعث سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان
— February 2, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) قومی انتخاب کے باعث سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوس کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے صوبے میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سمری منظور کرلی،فیصلے کے تحت صوبےمیں6 تا 9 فروری تک تمام سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بندرہیں گے، واضح رہے کہ 5 فروری کی عام تعطیل کا پہلے ہی اعلان ہو چکا ہے۔