قومی انسداد پولیو مہم کراچی میں 11 جنوری سے شروع ہو گی کمشنر کراچی

قومی انسداد پولیو مہم کراچی میں 11 جنوری سے شروع ہو گی کمشنر کراچی

polio

کراچی    ( اے آ ئی اے  )      کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت اجلا س میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں این آئی ڈی پروگرام کے تحت شروع ہو نے والی ا نسداد پولیو مہم کا جائزہ پیش کیا گیا ۔اجلاس کو بتا یا گیا کہ این آئی ڈی پروگرام انسداد پولیو مہم پر عملدرآمد کے لئے پانچ پروگرام بنائے گئے ہیں۔ ۔ انسداد پولیو مہم پانچ روزہ ہوگی پہلی مہم11 جنوری سے شروع ہو گی اور 15 جنوری کو اختتام پذیر ہو گی۔اجلاس میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر سعید احمد میگنیجوMagnejo) (، ،تمام ڈپٹی کمشنرز،صوبائی کوآرڈینڑ شہناز وزیر علی،ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینٹر عثمان چاچٹر،ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسلم کھوسو،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اعجاز،وزیر اعلی سندھ انسداد پولیو سیل کے کو آرڈینٹر احمد علی شیخ ،سیکورٹی انالسٹ کرنل شاہد محبوب،تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران،عالمی ادارہ صحت ، یونیسف ، بل گیٹس ، روٹری کلب کے نمائندے،آرمی ،رینجرز اور پولیس افسران اور دیگر بھی مو جو د تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر پانچ سا ل یا اس سے کم عمر بچہ کو پولیو کے قطرے لازمی پلانے کو یقنی بنایا جا ئے گا مہم میں رہ جانے والے اور انکار کرنے والے بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے پر توجہ دی جائے گی ۔ پانچ سال سے کم عمر بچوں کے جو والدین گھر پر دستیاب نہیں ہوں گے یا ان کے گھر بند ہوں گے ان گھروں کو سیل کر دیا جا ئیگا ۔ اس ضمن میں سو فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف حا صل کر نے کی مختلف حکمت عملی کا جایزہ لیا گیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ انتہائی حساس یونین کونسلوں میں پہلے ہی انسداد پولیو مہم جاری ہے جو 9 جنوری کو اختتام پذیر ہو گی سنگل فیز انسداد پولیو مہم 11 جنوری سے شروع ہوگی جو 15 جنوری کو اختتام پذیر ہوگی ۔

About author