لاہور میں تین روزہ انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2018ء کا آغاز ہوگیا

لاہور میں تین روزہ انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2018ء کا آغاز ہوگیا

لاہور ( اے آئی اے ) لاہور میں تین روزہ انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2018ء کا آغاز ہو گیا ہے انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2018ء کا افتتاح صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک نے کیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ ملک میں پولٹری سیکٹر نے بہت ترقی کی ہے تاہم اگر کسی شعبے میں کمی ہے تو اسے بھی دور کیا جائے انہوں نے یقین دلایا کہ پولٹری سیکٹر کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے بات کریں گے تین روزہ پولٹری ایکسپو میں 300غیر ملکیوں سمیت مرغبانی صنعت کے تمام شعبہ جات سے منسلک تقریباً 10ہزار کاروباری افراد روزانہ شرکت کریں گے جبکہ دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے 10سے 15ہزار افراد بھی روزانہ نمائش دیکھنے آئیں گے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پولٹری سیکٹر سے متعلق خام مال کی درآمد پر عائد تمام قسم کی ڈیوٹیز اور ٹیکسز کا خاتمہ کیاجائے تا کہ پولٹری برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے ، دنیا بھر میں کہی بھی پولٹری مصنوعات یا ان کے خام مال پر ڈیوٹی اور ٹیکسز عائد نہیں، ملک میں پولٹری سیکٹر کے پاس پولٹری کی پیداوار دگنی کرنے کی استعداد موجود ہے

About author