مانچسٹر کو ’’یونیسکو سٹی آف لائف لانگ لرننگ‘‘ کے طور پر تسلیم کرلیا گیا
— February 21, 2024
مانچسٹر ( اے آئی اے ) مانچسٹر کو ’’یونیسکو سٹی آف لائف لانگ لرننگ‘‘ کے طور پر تسلیم کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق مانچسٹر کو باضابطہ طور پر ’’یونیسکو سٹی آف لائف لانگ لرننگ‘‘ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ اس شہر کی کوششوں کا اعتراف ہے جو زندگی بھر سیکھنے کو سب کیلئے حقیقت بناتا رہا ہے، اس پہچان کا مطلب ہے کہ مانچسٹر دنیا بھر کے 356 شہروں کے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک میں شامل ہوگیا ۔ یونیسکو گلوبل نیٹ ورک آف لرننگ سٹیز جو ہر ایک کامیابی کے ساتھ اپنی کمیونٹیز میں زندگی بھر سیکھنے کو فروغ دیتا ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ جانکاری اور بہترین عمل کا اشتراک کرتا ہے۔مانچسٹر کیلئے دی گئی درخواست کی سخت جانچ پڑتال کے بعد نیٹ ورک میں شامل کیا گیا ہے