ماہانہ دو سو یونٹ تک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس
— July 9, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے) ماہانہ دو سو یونٹ تک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس تفصیلات کے مطابق حکومت نے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت بڑھانےکا فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔ وفاقی کابینہ نے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کی منظوری دے دی ہے، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی ہے۔ جولائی تا ستمبر 2024 کے لیےماہانہ 200 یونٹ تک والےصارفین کوریلیف دیا جائے گا۔ اس سےقبل کابینہ نے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ ،نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے اضافہ منظور کیا تھا ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کےٹیرف میں 3.95 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔