متحدہ عرب امارات پاکستان کو کھجور کی کاشت بڑھانے میں مدد کرے گا

متحدہ عرب امارات پاکستان کو کھجور کی کاشت بڑھانے میں مدد کرے گا


اسلام آباد ( اے آئی اے ) متحدہ عرب امارات پاکستان کو کھجور کی کاشت بڑھانے میں مدد کرے گا اس سلسلے میں یو اے ای نے پاکستان میں کھجور کی کاشت بڑھانے میں مدد کیلئے معاہدہ کرلیا ہے جس کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستان کو کھجور کی کاشت بڑھانے میں مدد کرے گا دونوں ممالک نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو پاکستانی کسانوں کو کھجور کی کاشت بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا جس میں اختراعی آئیڈیاز بھی شامل ہیں۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے گذشتہ روز ابوظہبی میں ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جس کا مقصد کھجور کی کاشت اور متعلقہ صنعت کے مختلف پہلوؤں کی ترقی اور فروغ سے متعلق زرعی اختراعات اور تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ دستخط کی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان مبارک النہیان نے شرکت کی۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور ڈاکٹر عبد الوہاب زید پروفیسر، جنرل سیکرٹری، خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور اور زرعی اختراع نے اپنی اپنی حکومتوں کی جانب سے ایم او یو پر دستخط کیے۔ مفاہمت نامے سے دونوں فریقوں کے درمیان مشترکہ تعاون کو فروغ دینے اور مہارت کے تبادلے میں مدد ملے گی۔

About author