محسن گیلانی کا محکمہ برقیات مظفر آباد کا دورہ

محسن گیلانی کا محکمہ برقیات مظفر آباد کا دورہ

مظفرآباد ( اے آئی اے ) محسن گیلانی کا محکمہ برقیات مظفر آباد کا دورہ تفصیلات کے مطابق سینئر ممبر وزیر اعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن سید محسن علی گیلانی نے محکمہ برقیات کے مرکزی دفتر چیف انجینئر برقیات مظفر آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے محکمہ برقیات سے بجلی چوری اور Losses of Energy کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ لی اور سینئر ممبر نے بجلی کے ضیاع کو روکنے کے لیے حکومتی پالیسی کے مطابق جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ محکمہ کو در پیش مسائل اور ان کے حل کے لیے حکام بالا کو تحریک کیے جانے کی یقین دھانی بھی کروائی۔ بریفنگ میں چیف انجینئر برقیات چوہدری ظفر اقبال ، ڈائریکٹر C&M عبدالاکبر طاہر، P&M ڈاکٹر طاہر عزیز ،وزیر اعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن کے ڈائریکٹر مقصود علی طاہر، ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر الطاف خان اور ڈپٹی ڈائریکٹرخواجہ ضیاء الدین نے بھی شرکت کی ہے

About author