محکمہ صحت نے سمندری طوفان کے پیش نظر فوکل پرسن تعینات کر دیئے
— June 14, 2023
کراچی ( اے آئی اے ) محکمہ صحت نے سمندری طوفان کے پیش نظر فوکل پرسن تعینات کر دیئے تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں سمندری طوفان بائی پر جوائے کے پیش نظر 20 اضلاع میں فوکل پرسن تعینات کر دیئے ہیں جو دیگر اداروں سے معاونت کریں گے ، محکمہ نے حفاظتی تدابیر سے متعلق رہنما اصول بھی جار ی کر دیئے ہیں ۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں 1402صحت کی سہولیات ، 4 ہزار 739 ڈاکٹر اور 12 ہزار 308پیرا میڈیکل اسٹاف کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ایمرجنسی کے لئے 8876بستر موجود ہیں جن میں سے 4148 خالی ہیں ،ریسکیو 1122 کی کل 322 ایمبولینس روڈ پر موجود ہیں جبکہ تمام اسپتالوں میں ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔