مشتاق مہر آئی جی پولیس سندھ تعینات

مشتاق مہر آئی جی پولیس سندھ تعینات

اسلام آباد ( اے آئی اے ) مشتاق مہر آئی جی پولیس سندھ تعینات تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کو انسپکٹر جنرل سندھ پولیس تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ کلیم امام کو آئی جی موٹروے تعینات کردیا گیا ہے حکومت سندھ نے گریڈ 22 کے ایک اور 21 کے 4 نئے ناموں کی سمری بھجوائی تھی جن میں گریڈ 22 کے مشتاق مہر اورگریڈ 21 کے غلام قادر تھیبو شامل تھے گریڈ 21 کے کامران فضل ، ثنا اللہ عباسی اور انعام غنی کے نام بھی سمری میں شامل تھے وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی اور مشتاق مہر کو آئی جی پولیس سندھ تعینات کرنے کی منظوری دی ہے

About author