مشتاق مہر نے آئی جی پولیس سندھ کا چارج سنبھال لیا
— March 2, 2020
کراچی ( اے آئی اے ) مشتاق مہر نے آئی جی پولیس سندھ کا چارج سنبھال لیا تفصیلات کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 22 کے سینئر پولیس افسر مشتاق مہر نے سندھ کے 60 ویں انسپکٹر جنرل پولیس کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے سینٹرل پولیس آفس پہنچنے پر نئے آئی جی پولیس سندھ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا نئے آئی جی پولیس سندھ اور جانے والے آئی جی پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کو پولیس کے خصوصی دستے نے جنرل سلام پیش کیا قبل ازیں دونوں افسران نے شہدائے پولیس کی یاد گار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی مشتاق مہر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ کے عہدے پر بھی فائز رہے اور بطور کراچی پولیس چیف بھی خدمات انجام دے چکے ہیں