مصر میں فیس بک پر پابندی عائد

مصر میں فیس بک پر پابندی عائد

facebook

قاہرہ  ( اے آئی اے  ) مصری حکام نے ملک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پابندی عائد کر دی۔ ایک  رپورٹ  کے مطابق مصر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے نہیں ہے۔ تاہم بعض تجزیہ کاروں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عرب اسپرنگ کی پانچویں سالگرہ سے محض پانچ ہفتے قبل لگائی جانے والی یہ پابندی اہم ہے۔ عرب اسپرنگ کے نتیجے میں طویل عرصے سے برسر اقتدار حسنی مبارک کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔ اس سلسلے میں احتجاجی مظاہروں کے لیے فیس بک سمیت سوشل میڈیا نے بنیادی کردار ادا کیا تھا۔

About author