معروف پاکستانی لکھاری خلیل الرحمان قمر کو  اغوا کے بعد لوٹ لیا گیا

معروف پاکستانی لکھاری خلیل الرحمان قمر کو اغوا کے بعد لوٹ لیا گیا

لاہور ( اے آئی اے ) معروف پاکستانی لکھاری خلیل الرحمان قمر کو اغوا کے بعد لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی لکھاری خلیل الرحمان قمر کے ساتھ اغوا اور ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کا مقدمہ ان کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے. درج ایف آئی آر کے مطابق آمنہ نامی خاتون نے خلیل الرحمان قمر کو فون کر کے اپنے گھر بلایا کہ وہ ڈرامہ بنانا چاہتی ہیں اور جب وہ خاتون کے گھر پہنچے تو مسلح افراد نے واردات کی اور اُنہیں اغواء کرلیا. ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرتے رہے اور اُنہیں مختلف جگہوں پر گھماتے رہے، ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے رشتے داروں سے پیسے منگوانے کا کہا گیا. ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ملزمان نے خلیل الرحمان قمر سے موبائل، گھڑی، نقدی چھینی اور اے ٹی ایم کارڈ سے اڑھائی لاکھ روپے بھی ٹرانسفر کئے بعدازاں ملزمان آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر خلیل الرحمان قمر کو ویران جگہ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

About author