ملک کو مشکل سے نکالنے کیلئے اثاثے ڈکلیئر کریں , وزیر اعظم
— June 22, 2019
اسلام آباد ( اے آئی اے ) ملک کو مشکل سے نکالنے کیلئے اثاثے ڈکلیئر کریں اثاثے ڈکلیئر کرنے کیلئے ہم ایک اہم سکیم لائے ہیں اثاثے ڈکلیئر کرنے کیلئے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھائیں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قوم کے نام نشریاتی پیغام میں کہا ہے کہ اثاثے ڈکلیئر کرنے کیلئے ہم ایک اہم سکیم لائے ہیں میں چاہتا ہوں کہ قوم اس سکیم کا فائدہ اٹھائے اور ملک کو مشکل سے نکالے مجھے ان مسائل کے حل کے لئے قوم کی ضرورت ہے , ہم اپنے بچوں کا مستقبل ٹھیک کر سکتے ہیں ہم اپنے لوگوں کو غربت سے نکال سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اگلے سال ساڑھے 5 ہزار ارب روپیہ اکھٹا کرنا ہے , اگر قوم فیصلہ کرلے تو ہم ہر سال 8 ہزار ارب سے زیادہ پیسہ اکھٹا کر سکتے ہیں . 2005ء میں زلزلہ آیا میں نے اپنی قوم کو ایکشن میں دیکھا , 2010ء میں سیلابوں کی وجہ سے نقصان ہوا تو پوری دنیا سے پاکستانیوں نے حصہ ڈالا ملک سے ٹیکس چوری ختم کرنے کے لیئے حکومت کو عوام کے تعاون کی ضرورت ہے اس لیئے اثاثے ڈکلیئر کرنے کے لیے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھائیں ہم اس وقت قرضوں کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں گذشتہ 10 سال میں پاکستان کا قرضہ 6 سے 30 ہزار ارب تک چلا گیا ہم کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے لیکن اب ہمیں ٹیکس چوری بھی روکنی ہے ٹیکس کی چوری ختم کرنے کیلئے مجھے عوام کی مدد اور تعاون کی ضرورت ہے میں بار بار کہہ چکا ہوں کہ اگر حکومت اور عوام ملیں گے نہیں تو ہم قرضوں کی دلدل سے نکل نہیں سکتے ہم اپنے بچوں کو غربت سے نکال سکتے ہیں اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ آپ لوگ مشکل میں آئیں ایف بی آر کے پاس سارا ڈیٹا موجود ہے آپ کے پاس اثاثے ظاہر کرنے کا سنہری موقع ہے جو 30 جون تک ظاہر کیئے جا سکتے ہیں