ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی

ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی

Mumtaz Qadri

راولپنڈی  ( اے آ ئی اے )  ممتاز قادری کو اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ ممتاز قادری کی اہل خانہ سے رات آخری ملاقات کرائی گئی تھی  جس کے بعد پھانسی دی گئی  جبکہ ان کی نماز جنازہ کے بارے میں تاحال متضاد اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز قادری نے 4 جنوری 2011 کو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کر دیا تھا جس پر انسداددہشتگردی کی عدالت نے اُنہیں سزائے موت سنائی  تھی جبکہ سپریم کورٹ نے پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی تھی جس کے بعد صدر مملکت سے رحم کی اپیل کی گئی۔ صدر ممنون حسین کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد عدالت نے ممتاز قادری کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے تھے۔ جیل حکام نے کہا ہے کہ ممتاز قادری کی میت ان کے بھائی کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ دوسری جانب پھانسی کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں.سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

About author