موبائل سموں کی بندش سے قبل قانونی تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں

موبائل سموں کی بندش سے قبل قانونی تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں


اسلام آ باد ( اے آئی اے ) موبائل سموں کی بندش سے قبل قانونی تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں نے بھی لاکھوں سموں کی بندش کے احکامات کو پی ٹی اے اور صارفین کے قانونی حقوق سے متصادم قرار دیدیا ہےاور کہا ہے کہ کمپنیاں ٹیلی کام ایکٹ کے تحت بلا تعطل سروسز کی فراہمی کی پابند ہیں ،قانونی طور پر کسی سم کو یکدم بند نہیں کیا جاسکتا ،ٹیلی کام انڈسٹری نے وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کو لکھے گئے خط میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کے حوالے سے ایف بی آر کے فیصلے پر انکم ٹیکس جنرل آرڈر پر عملدر آمد کے بارے قانونی رکاوٹوں کی نشاندہی کر دی ہے اور کہا ہے کہ لاکھوں سموں کی بندش کے احکامات پی ٹی اے اور صارفین کے قانونی حقوق سے متصادم ہیں،خط میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی کام انڈسٹری نے ایف بی آر کے آئی ٹی جی او پر عمل کیا تو صارفین کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ایف بی آر نے سموں کی بندش کے فیصلے سے قبل آئینی اور قانونی پہلوئوں کا جائزہ نہیں لیا نہ ہی اس کے مالیاتی مضمرات کو مدنظر رکھا گیا ، ٹیلی کام سروس بنیادی حقوق میں شامل ہے، بندش کا حکم صارفین کے حقوق کے بارے میں عدالت عالیہ کے فیصلوں سے بھی متصادم ہے، سموں کی بندش ٹیلی کام کمپنیوں کے حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے، کمپنیاں اپنی ٹیکس ذمہ داریاں باقاعدگی سے ادا کررہی ہیں، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف براہ راست کارروائی کی جائے

About author