موبائل سم کی واپسی پر چارجز لگانے کا اعلان

موبائل سم کی واپسی پر چارجز لگانے کا اعلان


اسلام آباد ( اے آئی اے ) موبائل سم کی واپسی پر چارجز لگانے کا اعلان تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موبائل فون کمپنیوں کو آئندہ سال سے 6ماہ سے کم زیر استعمال سمزغیرفعال کرانے پر 200روپے چارجز وصول کرنے کی اجازت دیدی گئی۔پی ٹی اے کے مطابق یکم جنوری 2024سے موبائل سروز فراہم کرین والی کمپنیوں کو چھ ماہ سے کم مدت تک زیر استعمال سموں کی واپسی پر 200روپے تک سم ڈس اونگ چارجز لگانے کی اجازت دیدی جس کا اطلاق پاکستان کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر بھی ہوگا۔پی ٹی اے کے مطابق صارفین چارجز سے بچنے کیلئے 31 دسمبر 2023 تک اپنی غیر ضروری موبائل سمز بلامعاوض واپس کرسکتے ہیں۔

About author