مکہ اور مدینہ میں غیر ملکیوں کو ریئل اسٹیٹ فنڈز میں سرمایہ کاری کی اجازت

مکہ اور مدینہ میں غیر ملکیوں کو ریئل اسٹیٹ فنڈز میں سرمایہ کاری کی اجازت

جدہ ( اے آئی اے ) مکہ اور مدینہ میں غیر ملکیوں کو ریئل اسٹیٹ فنڈز میں سرمایہ کاری کی اجازت تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے مالیاتی مارکیٹ کے اداروں کو اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ وہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حدود میں واقع اثاثوں میں سرمایہ کاری کرنے والے ریئل اسٹیٹ فنڈز میں غیر ملکیوں کی شراکت قبول کر سکتے ہیں اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ کیپیٹل مارکیٹ پر بطور فنڈنگ چینل اعتماد میں اپنا کردار ادا کرے گا اسی طرح سعودی ویژن 2030 کی بنیادوں کو تقویت دے گا ویژن کا ایک اہم ہدف سعودی کیپیٹل مارکیٹ کو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پر کشش بنانا ہے اتھارٹی نے مالیاتی اداروں کو تاکید کی ہے کہ وہ غیر سعودیوں کے لیے پراپرٹی کی ملکیت کے نظام کی پابندی کریں

About author