مکہ مکرمہ میں حج  سیزن کے دوران غیر قانونی داخلے پر سزاؤں کا اعلان

مکہ مکرمہ میں حج سیزن کے دوران غیر قانونی داخلے پر سزاؤں کا اعلان

ریاض (اے آئی اے ) مکہ مکرمہ میں حج سیزن کے دوران غیر قانونی داخلے پر سزاؤں کا اعلان تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے حج سیزن میں مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر سزاؤں کا اعلان کردیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ میں غیرقانونی داخلے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ سزاؤں کا نفاذ 2 جون سے 20 جون تک ہوگا۔ اس مدت کے دوران مکہ مکرمہ یا مقامات مقدسہ میں داخلہ غیرقانونی حج میں شمار ہو گا۔ قانون کی خلاف ورزی پر غیر ملکیوں کو بے دخل کرکے بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ بغیر اجازت نامے کے عازمین کو مکہ لے جانے والوں کو 6 ماہ قید اور 50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا اور گاڑی بھی ضبط کر لی جائے گی۔

About author