میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 3 لاکھ 60 ہزار طلبہ و طالبات شرکت کریں گے

میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 3 لاکھ 60 ہزار طلبہ و طالبات شرکت کریں گے

کراچی ( اے آئی اے ) میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 3 لاکھ 60 ہزار طلبہ و طالبات شرکت کریں گے تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کا آغاز 25 مارچ سے کیا جائے گا جن میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد طلبہ وطالبات جنرل اور سائنس گروپ کے امتحانات دیں گے اور امتحانات کیلئے طلبہ و طالبات کے 351 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جن میں لڑکوں کیلئے 197 جبکہ لڑکیوں کیلئے 168 سینٹرز مختص کئے گئے ہیں ان مراکز میں 157 سرکاری اور 208 نجی اسکول شامل ہیں امتحانات کی مانٹیرنگ کیلئے 30ویجیلینس ٹیمیں اور 28 سپر ویجیلینس ٹیمیں قائم کی گئی ہیں حساس امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا بهی فیصلہ کیا گیا ہے امتحانات کی نگرانی کیلئے ڈسٹرکٹ کی سطح پر 6 ٹیمیں ہونگی جو امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کریں گی جن میں کمشنر کراچی اور کراچی کے چھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز , ڈی آئی جیز پولیس , ایس ڈی ایم اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی ہوں گے ٹائون کی سطح پر18ویجیلینس ٹیمیں بھی قائم کی گئی ہیں اس کے علاوه بورڈ آفس میں ایک رپورٹنگ سیل کے ساتھ4 خصوصی ویجیلینس ٹیمیں جو چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ پروفیسر سعیدالدین , ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن حامد کریم , ناظم امتحانات خالد احسان اور ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز منسوب صدیقی کی سربراہی میں بنائی گئی ہیں جو امتحانی مراکز کا دورہ کر یں گی چیئرمین بورڈ کی جانب سے درخواست دی گئی ہے جس میں تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے

About author