نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا ملک بھر میں بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا ملک بھر میں بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے آئی اے ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے ملک بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے خلاف بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ بوسٹر ڈوز کورونا وائرس ویکسین کی آخری خوراک سے 6 ماہ کے وقفے کے بعد لگائی جائے گی اور 30 سال سے زائد عمر کے افراد یکم جنوری سے بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ماسک پہننے کیساتھ ساتھ ویکسی نیشن اور بوسٹر کے عمل کو بھی مکمل کریں

About author