وزیراعظم عمران خان او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

وزیراعظم عمران خان او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

 

اسلام آباد ( اے آئی اے ) وزیراعظم پاکستان عمران خان  او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان رواں ماہ کے آخر میں سعودی عرب جائیں گے جہاں وه سعودی عرب میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے او آئی سی اجلاس 30 اور 31 مئی کو جدہ میں ہوگا پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 27 مئی کو جدہ روانہ ہوں گے اور  28 اور 29 مئی کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے

About author